تبلیغات
بلتستانی ، baltstani - وال : پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے محلم بن جثامہ پرکیوں لعنت کی؟
قالب وبلاگ قالب وبلاگ

بلتستانی ، baltstani
 

به وبلاگ من خوش آمدید
 

سوال : پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے محلم بن جثامہ پرکیوں لعنت کی؟


جواب : محلم بن جثامہ مسلمانوں کے گروہ کے ساتھ جس میں ابو قتادہ بھی تھے، جہاد کے لیے مدینہ سے باہرگئے ، جیسے ہی یہ لوگ وادی”اضم “ پہونچے ، تو عامر بن اضبط اشجعی جو کہ اونٹ پر سوار تھا انکے قر یب سے گذرا اور اس نے مسلمان ہونے کے عنوان سے ان کو سلام کیا ، چونکہ محلم بن جثامہ اور عامر کے درمیان پہلے سے کچھ اختلاف تھا ، لہذا اس نے عامر پر حملہ کردیا اور اس کو قتل کردیا اوراس کا اونٹ ودیگر سامان وغیرہ بھی لے لیا ، جب یہ لوگ وآپس پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ خبر عام ہوئی ، تو اس وقت ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی (یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا إِذا ضَرَبْتُمْ فی سَبیلِ اللَّہِ فَتَبَیَّنُوا وَ لا تَقُولُوا لِمَنْ اٴَلْقی إِلَیْکُمُ السَّلامَ لَسْتَ مُؤْمِناً )(۱)ایمان والو جب تم راسِ خدا میں جہاد کے لئے سفر کرو تو پہلے تحقیق کرلو اور خبردار جو اسلام کی پیش کش کرے اس سے یہ نہ کہنا کہ تو مومن نہیں ہے)
تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) نے اس سے فرمایا کہ خدا تجھے معاف نہیں کرئے گا (۲) (۳) ۔

______________________
۱۔ اسد الغابہ : ج ۴ ، ص ۳۰۹ ، سوٴرہ نساء : ۹۴
۲۔ تفسیر ابن کثیر : ج ۱ ، ص ۵۳۹
۳۔ سیمای عقائد شیعہ ، ص۳۴۴





طبقه بندی: تاریخ بلتستان، 
.: Weblog Themes By Pichak :.


تمامی حقوق این وبلاگ محفوظ است | طراحی : پیچک
قالب وبلاگقالب وبلاگ